Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹاؤن کمیٹی سامارو ؛ واٹر سپلائی انچارج اور صحافی آمنے سامنے، سنگین الزامات پر میدان گرم!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سامارو (بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی):

    ٹاؤن کمیٹی سامارو میں اختیارات کے مبینہ غلط استعمال، واٹر سپلائی انچارج سلطان خاصخیلی کے خلاف کرپشن کے الزامات اور صحافی کے ساتھ کشیدگی کے بعد تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ اس سنسنی خیز صورتحال نے پورے شہر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے، جہاں ایک طرف صحافی اور دوسری طرف ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کھل کر آمنے سامنے آچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، صحافی علی محمد شیدی نے ٹاؤن کمیٹی سامارو کے ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی، فائر بریگیڈ، ٹریکٹر ٹرالی، پیٹرول و ڈیزل کی تقسیم اور کنٹیجنسی بلوں سمیت مختلف مالی و انتظامی امور پر سخت سوالات اٹھائے تھے۔ صحافی کا مؤقف ہے کہ وارڈ نمبر ایک اور ٹنکی پاڑے کی گلیوں میں پیور بلاکس نہ لگنے کے باوجود سلطان خاصخیلی کی گلی میں خصوصی طور پر پیور بلاکس لگائے گئے، جس پر انہوں نے تمام ریکارڈ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔صحافی علی محمد شیدی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ خبریں سامنے آنے کے بعد ان پر دباؤ ڈالا گیا، سامارو تھانے میں ان کے خلاف جھگڑے کی درخواست دی گئی جسے پولیس نے مسترد کردیا، اور مبینہ طور پر صفائی عملے کو زبردستی ان کے خلاف احتجاج پر مجبور کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ احتجاج نہ کرنے کی صورت میں تنخواہیں بند کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔: دوسری جانب، ان الزامات کے ردعمل میں ٹاؤن کمیٹی سامارو کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور سلطان خاصخیلی کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے نیشنل پریس کلب سامارو کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی۔ملازمین کا الزام ہے کہ صحافی علی محمد شیدی سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگا کر سلطان خاصخیلی کی کردار کشی کر رہے ہیں اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، حقائق کو سامنے لایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اس سنگین تنازع نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے:سلطان خاصخیلی کے خلاف لگائے جانے والے مالی اور ترقیاتی امور کے الزامات میں کتنی صداقت ہے؟صحافی کے خلاف صفائی عملے سے زبردستی احتجاج کرانے کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟کیا متعلقہ حکام اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کر کے تمام فریقین کا مؤقف سامنے لائیں گے؟عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری طور پر اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

    Related Posts

    سکھر میں صحافیوں کا بڑا اقدام: چیمبر آف کامرس کی نئی قیادت کے لیے میدان سج گیا، تاجروں میں خوشی کی لہر!

    بھریا روڈ پر افسوسناک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

    ڈھڈیال بائی پاس پر ماحولیاتی دہشت گردی: کچرے کو آگ لگانے سے زہریلا دھواں فضا میں گھلنے لگا، انتظامیہ کا کارروائی کا اعلان

    مقبول خبریں

    بھریا روڈ پر افسوسناک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

    ڈھڈیال بائی پاس پر ماحولیاتی دہشت گردی: کچرے کو آگ لگانے سے زہریلا دھواں فضا میں گھلنے لگا، انتظامیہ کا کارروائی کا اعلان

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

    خلیجی خواب یا موت کا کنواں؟ بے روزگاری کے ستائے کشمیری نوجوان جعلی ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر لٹنے لگے!

    شمالی اور جنوبی کوریا میں جنگ کی سرگوشی! کم جونگ اُن کی بہن نے سرحد پر پہنچ کر ماحول میں پیدا کی گرمی

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.