بھریا سٹی (بیورورپورٹ / مجاہد علی مغل)
بھریا روڈ پر آج دوپہر ایک دلخراش ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق حادثہ آج دوپہر تقریباً 2 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک خاتون کو اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق بیلاواہ سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو بھی فوری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔


