Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "عمرکوٹ ! صوبائی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر کی اوپن کچہری، سرکاری افسروں کی دوڑیں لگ گئیں؛ شہریوں کی شکایات پر موقع پر ہی کڑے احکامات جاری!”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

    عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی کے لیے صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سھیل راجپوت کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں ایک ہنگامی اور اہم اوپن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اوپن کچہری کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ میرپورخاص، سید امداد علی شاہ نے کی، جبکہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی نے اس کارروائی کو مزید مؤثر بنا دیا۔اوپن کچہری کے دوران ضلع بھر سے آئے ہوئے سیسیوں اور شہریوں نے سرکاری محکموں کی مبینہ غفلت، تاخیر اور دیگر مسائل سے متعلق 20 سے زائد گرما گرم اور اہم شکایات پیش کیں۔ شہریوں کی جانب سے پنشن، تنخواہوں، مالی معاملات، ریونیو اور لوکل گورنمنٹ کے امور میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر سید امداد علی شاہ نے شکایات کو انتہائی سنجیدگی اور ہمدردی سے سنتے ہوئے موقع پر موجود تمام محکموں کے افسران کو کھری کھری سنائیں اور سخت وارننگ دی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ "عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا غیر ضروری رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی!” انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کیے کہ وہ شہریوں کے جائز امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ غریب عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے سے نجات مل سکے۔اوپن کچہری میں موجود شہریوں نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے اس جرات مندانہ اقدام اور موقع پر ہی احکامات جاری کرنے کے عمل پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ ریجنل ڈائریکٹر نے عزم ظاہر کیا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے چھاپہ مار انداز کی اوپن کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

    خلیجی خواب یا موت کا کنواں؟ بے روزگاری کے ستائے کشمیری نوجوان جعلی ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر لٹنے لگے!

    "امریکا ایران کی شرائط تسلیم کرے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور ساتویں روز مذاکرات کا آغاز ہو گا: عباس عراقچی”

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

    خلیجی خواب یا موت کا کنواں؟ بے روزگاری کے ستائے کشمیری نوجوان جعلی ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر لٹنے لگے!

    شمالی اور جنوبی کوریا میں جنگ کی سرگوشی! کم جونگ اُن کی بہن نے سرحد پر پہنچ کر ماحول میں پیدا کی گرمی

    بڑا فضائی حادثہ: فرانس کا طاقتور ’میراج 2000 ڈی‘ جنگی طیارہ نائٹ مشن کے دوران تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرے کی تلاش جاری

    سعودی عرب سے جانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹس کی مانگ میں اضافہ، کرائے ڈبل ہوگئے

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.