پیرس/نانسی:فرانسیسی فضائیہ (French Air and Space Force) کو ایک بڑے سانحے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں نینسی اوشے ایئر بیس (Nancy-Ochey Air Base) کے قریب معمول کی نائٹ ٹریننگ (رات کی مشق) سے واپس آنے والا تباہ کن ’میراج 2000 ڈی‘ (Mirage 2000D) لڑاکا طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔جانی نقصان اور ریسکیو آپریشن: حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے لاپتہ پائلٹ یا عملے کے رکن کی تلاش کے لیے انتہائی مشکل موسمی حالات میں ریسکیو اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ یہ دو سیٹوں والا طاقتور گراؤنڈ اٹیک جیٹ طیارہ نائٹ ٹریننگ مشن مکمل کرنے کے بعد واپس بیس پر اترنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک ریڈار سے غائب ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ ڈرون کی مدد سے ملبے کا سراغ لگایا گیا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ دفاع اور متعلقہ اداروں نے حادثے کی اصل وجوہات (تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی) کا پتہ لگانے کے لیے باضابطہ حفاظتی اور عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بڑا فضائی حادثہ: فرانس کا طاقتور ’میراج 2000 ڈی‘ جنگی طیارہ نائٹ مشن کے دوران تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرے کی تلاش جاری

