Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکہ الائنس جنگ کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ ہے، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دوحا:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ ہے، پاکستان اس معاہدے کے تحت خطے میں امن کا خواہاں ہے اور یہ معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، اس دوران ایسے لمحات بھی آئے جب صورت حال کشیدہ ہوگئی لیکن پاکستان نے ہمت نہیں ہاری۔
    پیر کو قطر میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور فیلڈ مارشل نے عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون ضروری ہے جب کہ پاکستان طویل عرصے سے عالمی امن مشنز میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
    محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ چند سال خطے کے لیے انتہائی پریشان کن رہے تاہم یہ صورت حال صرف خطے تک محدود نہیں تھی بلکہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث بنی۔ پاکستان نے کشیدگی ختم کرنے اور امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
    وزیر داخلہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ذاتی کاوشوں اور بین الاقوامی تعلقات کے باعث مذاکرات کا راستہ ہموار ہوا، میں نے خود دیکھا کہ بات چیت کا یہ مرحلہ کتنا مشکل تھا اور اس دوران ایسے لمحات بھی آئے جب صورت حال کشیدہ ہوگئی لیکن پاکستان نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ امن صرف ایک ملاقات یا اجلاس سے قائم نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے صبر و تحمل کے ساتھ مسلسل کوششیں کرنا پڑتی ہیں، پاکستان ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہا ہے کہ جنگ کے مقابلے میں مذاکرات بہتر راستہ ہیں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے ہے اور یہ علاقائی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو بھی قابل قدر قرار دیا۔
    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے خود دہشت گردی کے باعث بھاری نقصانات اٹھائے ہیں، اس لیے دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے تجربات سے 3 اہم چیزیں سیکھیں ہیں۔ پہلا یہ کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرنے چاہئیں، دوسرا یہ کہ اعتماد کسی بھی بات چیت کا سب سے اہم جزو ہے جب کہ تیسرا یہ کہ امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کی جانب سے مخلصانہ کوششیں ضروری ہیں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور امن کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کے بقول، امن قائم کرنا جنگ جیتنے سے بہتر ہے اور پاکستان ایسا مستقبل چاہتا ہے جہاں جنگیں نہ ہوں۔
    وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کو صبر، تحمل اور مستقل مزاجی کے ساتھ کوششیں کرنا ہوں گی کیوں کہ پائیدار امن صرف بات چیت، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    Related Posts

    ملتان حادثہ: جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی شناخت سامنے آگئی، تین کا تعلق شجاع آباد سے

    دیر بالا: جامعۃ العلوم الاسلامیہ واڑی میں ختم القرآن اور دستار بندی کی تقریب

    ’’صرف ایک گھنٹے کی تاخیر، لاہور پولیس بے نقاب ہو جاتی’’

    مقبول خبریں

    ملتان حادثہ: جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی شناخت سامنے آگئی، تین کا تعلق شجاع آباد سے

    مکہ الائنس جنگ کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ ہے، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ

    ’’صرف ایک گھنٹے کی تاخیر، لاہور پولیس بے نقاب ہو جاتی’’

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.