Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’صرف ایک گھنٹے کی تاخیر، لاہور پولیس بے نقاب ہو جاتی’’

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اس کے وسائل نہیں بلکہ اس میں موجود وہ دیانتدار اور پیشہ ور افراد ہوتے ہیں جو روایتی سستی اور کاہلی کے برعکس بروقت، جرأت مندانہ اور سائنسی بنیادوں پر فیصلے کرتے ہیں۔ حال ہی میں لاہور کے قلب میں پیش آنے والا ایک واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر پولیس کی کمانڈ ایسے افسران کے ہاتھ میں ہو جو جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا درست استعمال جانتے ہیں تو نہ صرف ادارے کی کھوئی ہوئی عزت بحال ہوتی ہے بلکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوتے ہیں۔ کریم بلاک کے قریب ایک حساس عہدے پر فائز باصلاحیت شخصیت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان سے ان کی کار سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران حرکت میں آگئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا مقامی پولیس و دیگر ٹیموں نے ہمیشہ کی طرح روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں تو لے لیا اس حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ نو آگاہ کیا لیکن اصل موبائل کی ریکوری کے نام پر ہمیشہ کی طرح خاموشی چھا گئی۔ ایسے مواقع پر عموماً روایتی طریقوں کا سہارا لیا جاتا ہے جہاں متاثرہ شخصیت کو یا تو کوئی سستا سا متبادل فون تھما کر معاملے کو رفاقت یا مصلحت کے تحت رفع دفع کر دیا جاتا ہے یا پھر کیس کو فائلوں میں الجھا دیا جاتا ہے لیکن اس بار معاملہ ایک اعلیٰ سرکاری شخصیت کا تھا اور دوسری طرف معاملات کی نوعیت یکسر مختلف تھی۔ جب یہ اہم ٹاسک ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کے سپرد کیا گیا تو انہوں نے روایتی دباؤ یا شارٹ کٹ اختیار کرنے کے بجائے اس کیس کو ایک پروفیشنل چیلنج کے طور پر قبول کیا۔ انہوں نے نظام کی اصلاح کی وہ مثال قائم کی جو آنے والے وقتوں میں پولیس ٹریننگ کا حصہ بننی چاہیے۔ عمران کشور نے سب سے پہلے متعلقہ تھانے میں گزشتہ تین سالوں کے دوران پیش آنے والی جھپٹا ماری کی وارداتوں کا ریکارڈ طلب کیا۔ اس کے بعد جدید سائنسی انداز اپناتے ہوئے ان تمام وارداتوں کے دورانیے کا جیو فینسنگ ڈیٹا حاصل کیا اور اس کا گہرائی سے تجزیہ کیا۔ ڈیٹا کے اس تجزیے نے ایسے نمبرز کو بے نقاب کیا جن کی لوکیشن ماضی کی وارداتوں میں بھی مشکوک پائی گئی۔ جب ایک مرکزی ملزم کو ٹریس کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ خود تو اب ایسی وارداتیں چھوڑ چکا ہے البتہ وہ اپنے پرانے ساتھیوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔ پولیس نے جب اسے ملزمان کی دھندلی تصاویر دکھائیں تو اس نے فوری طور پر پاکپتن کے رہائشی اصل ملزم کی شناخت کر دی۔ تحقیقات کا دائرہ بڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک منظم بین الصوبائی اور بین الاقوامی نیٹ ورک تھا جہاں چھینے گئے بیش قیمتی موبائل فونز کو پہلے بلوچستان اور پھر افغانستان اسمگل کیا جاتا تھا اور وہاں ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے انہیں دبئی اور دیگر ممالک میں فروخت کر دیا جاتا تھا۔ پولیس نے حکمتِ عملی کے تحت ملزم کی اہلیہ کے ذریعے فون خریدنے والے سبزہ زار کے ایک نوجوان سے رابطہ کیا اور ایک پیچیدہ اسٹنگ آپریشن کے ذریعے اس نیٹ ورک کے کارندے کو پکڑا جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس وقت فونز افغانستان کی سرحد کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی عمران کشور کی ذاتی نگرانی میں اس نیٹ ورک کے بلوچستان میں موجود کارندے سے رابطہ کیا گیا اور جب فون کی تصدیق کے لیے واٹس ایپ پر تصاویر کا تبادلہ ہوا تب کہیں جاکر تفتیشی ٹیم کو اطمینانِ قلب نصیب ہوا۔ پولیس نے حکمتِ عملی کے ساتھ اس فون کو ملزم کے اصل ایڈریس پر واپس منگوایا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو وہی فون بحفاظت واپس لوٹایا۔ اس واقعے نے ایک تلخ سچائی کو بے نقاب کیا ہے کہ اگر اس کیس میں بھی روایتی طریقہ اپنایا جاتا تو شاید کاغذی کارروائی پوری کرنے کے لیے کوئی بھی عام سا فون ریکوری میں ڈال کر فائل بند کر دی جاتی لیکن اس موبائل میں موجود انتہائی حساس اور اہم ڈیٹا کی حفاظت اور ڈی آئی جی عمران کشور کے بروقت سائنسی اقدامات نے نہ صرف ایک بڑے بین الاقوامی ریکٹ کا پردہ فاش کیا بلکہ اس تاثر کو بھی زائل کیا کہ نظام میں بہتری کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ یہ واقعہ تمام پولیس افسران کے لیے ایک واضح مشعلِ راہ ہے اور اب یہ اعلیٰ حکام پر منحصر ہے کہ وہ فرائض کی انجام دہی کے لیے روایتی اور شارٹ کٹ طریقوں کو ترجیح دیتے ہیں یا عمران کشور جیسے افسران کے اپنائے گئے پروفیشنل، سائنسی اور جرأت مندانہ اندازِ کار کو اپنا کر محکمہ پولیس کا وقار ہمیشہ کے لیے بلند کرتے ہیں۔
    دوسری جانب، پنجاب پولیس کے اعلیٰ انتظامی حلقوں میں بڑی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کو طویل مدتی پوسٹنگ کے بعد کسی انتہائی اہم اور کلیدی عہدے پر منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کا تبادلہ وفاقی اسلام آباد پولیس میں متوقع ہے، جس سے آنے والے دنوں میں پولیس کی کمانڈ میں مزید اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

    Related Posts

    دیر بالا: جامعۃ العلوم الاسلامیہ واڑی میں ختم القرآن اور دستار بندی کی تقریب

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    مقبول خبریں

    ’’صرف ایک گھنٹے کی تاخیر، لاہور پولیس بے نقاب ہو جاتی’’

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    پنجاب کابینہ میں 1995 ارب کی سرمایہ کاری کا ‘پیوٹ’ پروگرام منظور، 20 ہزار ٹریکٹرز پر اربوں کی سبسڈی اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کے تحت 40 ہزار قرضوں کی منظوری

    "پنجاب میں 2000 بلین کی تاریخی سرمایہ کاری اور 3 ہزار ای بسیں چلائیں گے”— صو بائی وزراء عظمیٰ بخاری اور بلال اکبر کی پریس کانفرنس

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.