Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پیرس :فرانس کے وزیرِ اعظم سیباستیاں لیکورنو نے کہا ہے کہ اُنھوں نے مقامی میئرز کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ملک کے کچھ حصوں میں جزوی کرفیو نافذ کر سکتے ہیں۔ اُن کے بقول اس اقدام کا مقصد عوام اور کاروباری اداروں کا تحفظ کرنا ہے۔
    پیرس میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم لیکورنو کا کہنا تھا کہ پیر سے پیرس میں ایک اہم آپریشن شروع ہو رہا ہے جس میں 200 تفتیش کار شامل ہوں گے، یہ تفتیش کار ہفتے کے آخر میں ہونے والے تشدد کی فوٹیج کا جائزہ لیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ علاقوں کو پہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے اور بحالی کے لیے فنڈز بھی مختص کرے گی اور یہ رقم ان لوگوں سے وصول کی جائے گی جو ان پرتشدد کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔
    لیکورنو نے کہا، ’ایک ایسا قانون لایا جائے گا جس کے ذریعے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ جن لوگوں نے املاک کو نقصان پہنچایا ہے، انھیں اس کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے۔‘
    خیال رہے کہ مہنگائی اور سکولوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے خلاف سنیچر کے روز فرانس بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔
    فرانسیسی حکومت کے مطابق، جسے ‘تشدد میں اضافہ’ قرار دیا جا رہا ہے، اس دوران کم از کم ساڑھے پانچ لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
    پیرس میں شام تک انسدادِ فسادات پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
    دارالحکومت پیرس اور دیگر علاقوں میں متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔ لیموج میں واقع ٹاؤن ہال میں لگنے والی شدید آگ کے باعث عمارت کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔
    کئی شہروں میں لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے، جن کے دوران ٹاؤن ہالز اور تجارتی مراکز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔

    Related Posts

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    پنجاب کابینہ میں 1995 ارب کی سرمایہ کاری کا ‘پیوٹ’ پروگرام منظور، 20 ہزار ٹریکٹرز پر اربوں کی سبسڈی اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کے تحت 40 ہزار قرضوں کی منظوری

    "پنجاب میں 2000 بلین کی تاریخی سرمایہ کاری اور 3 ہزار ای بسیں چلائیں گے”— صو بائی وزراء عظمیٰ بخاری اور بلال اکبر کی پریس کانفرنس

    مقبول خبریں

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    پنجاب کابینہ میں 1995 ارب کی سرمایہ کاری کا ‘پیوٹ’ پروگرام منظور، 20 ہزار ٹریکٹرز پر اربوں کی سبسڈی اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کے تحت 40 ہزار قرضوں کی منظوری

    "پنجاب میں 2000 بلین کی تاریخی سرمایہ کاری اور 3 ہزار ای بسیں چلائیں گے”— صو بائی وزراء عظمیٰ بخاری اور بلال اکبر کی پریس کانفرنس

    پشاور میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، سیاسی سفارش نہیں چلے گی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.