سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق سلہری)
سول جج کھپرو محمد ہاشم نوتکانی نے ٹیچر بابر علی ہنگورجو کے قتل کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر شدید اظہارِ تشویش کیا ہے۔مقتول بابر علی ہنگورجو کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ سمیت متعلقہ پولیس افسران کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ 20 اکتوبر کی صبح طلب کر لیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں ہدایت کی ہے کہ 20 اکتوبر کو صبح 8:30 بجے تک درج ذیل تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے:ایف آئی آر (FIR)تفتیشی رپورٹ گواہوں کے بیانات میڈیکل رپورٹ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریکارڈ


