راولپنڈی ویب ڈیسک
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے۔پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئی تھیں؛ صائم ایوب (7) اور فخر زمان (16) رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ببابراعظم (45 رنز) اور سعد بیگ (39 رنز) نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔
اننگز کا اصل موڑ مڈل آرڈر میں آیا جب سلمان علی آغا نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سینچری (107 رنز، 90 گیندیں، 10 چوکے، 1 چھکا) اسکور کی۔
انہوں نے حسن نواز (37 رنز) کے ساتھ مل کر 97 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔ پوری پاکستانی ٹیم مقررہ 49.5 اوورز میں 305 رنز پر آؤٹ ہو گئی اسہان ملنگا نے 4، اسیتھا فرنانڈو نے 3 اور دلشان مدوشینکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے 79 اور جنیت لیاناگے نے 60 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین ملکی سیریز میں اہم برتری حاصل کر لی ہے۔



