ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر (انڈر 21) ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی ہے۔قومی جونیئر ٹیم کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری فتح ہے، اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے چین کو 3-8 سے شکست دی تھی۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 21 اکتوبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔
سلطان آف جوہر کپ 2026؛ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو شکست دے دی

