Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیصل آباد: ’ایلفی’کا مالک ریحان اشرف گاڑی چوروں کے ہاتھوں ق ت ل، ویلے پارکنگ کا ڈرائیور ملوث نکلا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیصل آباد (ویب ڈیسک): صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں معروف GMSA (جمسا) کمپنی کے مالک ریحان اشرف اپنی کروڑوں روپے مالیت کی جدید "سگنس” (CYGNUS) گاڑی چوری ہونے کے بعد ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
    تھانہ صدر میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ریحان اشرف رات کے وقت کھانا کھانے فیصل آباد کے مشہور چناب کلب پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنی گاڑی معمول کے مطابق وہاں موجود ویلے پارکنگ کے عملے کے حوالے کی اور خود کلب کے اندر چلے گئے۔ ابھی انہوں نے کھانا شروع بھی نہیں کیا تھا کہ ان کے موبائل پر گاڑی کے آن اور آف ہونے کے سگنل ملنا شروع ہو گئے۔
    گاڑی کے سگنلز ملتے ہی ریحان اشرف فوری طور پر پارکنگ کی طرف بھاگے، لیکن وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ گاڑی اور ویلے پارکنگ کا لڑکا دونوں غائب ہیں۔
    ریحان اشرف نے بلاتعطل ٹریکر کمپنی کو اطلاع دی اور اپنے دوستوں کے ساتھ دوسری گاڑی میں ٹریکر کی واٹس ایپ لوکیشن کا تعاقب شروع کر دیا۔

    تعاقب کے دوران جڑانوالہ روڈ کے قریب چوروں کی گاڑی شدید ٹریفک جام میں پھنس گئی۔
    اپنی گاڑی کو سامنے رکا دیکھ کر ریحان اشرف گاڑی سے اتر کر چوروں کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھے۔ اسی اثنا میں گاڑی میں موجود مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریحان اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے ریحان اشرف کے بھائی حسن اشرف کے بیان پر تھانہ صدر میں قتل، ڈکیتی اور چوری کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویلے پارکنگ کا عملہ اور چوروں کا منظم گروہ اس چوری اور قتل کی واردات میں ملوث پایا گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    ڈھڈیال میں جمعیت علماء پاکستان (ف) کی جانب سے جلسے کا انعقاد

    نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کا کامیاب آغاز، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 وکٹوں سے جیت لیا

    ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

    مقبول خبریں

    نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کا کامیاب آغاز، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 وکٹوں سے جیت لیا

    فیصل آباد: ’ایلفی’کا مالک ریحان اشرف گاڑی چوروں کے ہاتھوں ق ت ل، ویلے پارکنگ کا ڈرائیور ملوث نکلا

    ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

    "قوم کے بچوں کا مستقبل ٹیکنالوجی اور اے آئی ہے، دھرنے اور کنٹینر نہیں”: عظمیٰ بخاری لیپ ٹاپ ،اسکالرشپ اسکیم فیز ٹو کا اعلان

    پنجاب میں ایک سال میں 4 لاکھ مویشی تیار، دیہی فارمرز کے لیے اربوں روپے کا منافع، برآمدات میں تاریخی اضافے کا اعلان

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.