ڈھڈیال (منور حسین سے)
ڈھڈیال میں گزشتہ رات جمعیت علماء پاکستان (ف) کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی اور سابق
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پیر عبد الشکور نقشبندی نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا۔رہنماؤں نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن اس وقت پاکستان کے واحد اور مدبر لیڈر ہیں جو ملک کو اس بحران اور مشکل گھڑی سے باہر نکال سکتے ہیں۔
پیر عبد الشکور نقشبندی نے مزید کہا کہ جے یو آئی (ف) اقتدار میں آ کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ:فوری طور پر اسمبلیاں توڑی جائیں۔ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔جو بھی سیاسی جماعت انتخابات میں کامیاب ہو، اقتدار فوری طور پر اس کے حوالے کیا جائے۔





