سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 میں مسلم لیگ (ن) کے مرحوم ممبر قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کی وفات کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔آنے والی 8 نومبر 2026ء کو شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مقررہ وقت تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے میڈم راشدہ طارق اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سیکرٹری حق نواز ہنجرا سمیت چار امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔مذکورہ امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے بعد اب حلقے میں مقابلے کی فضا تبدیل ہو چکی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔


