Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سانگھڑ: نوجوان استاد بابر علی ہنگورجو کے قتل کیخلاف دھرنا 18 گھنٹوں سے جاری، کھپرو میں بھی احتجاجی مظاہرے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق سلہری)

     کھاہی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان استاد بابر علی ہنگورجو کے ورثاء اور اہلِ علاقہ کا لاش کھاہی عمرکوٹ روڈ پر رکھ کر گزشتہ 18 گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ نوجوان استاد کے قتل کے خلاف کھاہی کے بعد اب کھپرو میں بھی متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

    احتجاجی دھرنے اور مظاہروں کے باعث کھپرو سے میرپورخاص، سانگھڑ اور عمرکوٹ سمیت دیگر علاقوں کی جانب جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرعام لوٹ مار اور قتل و غارت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان استاد بابر علی ہنگورجو کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے، دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-18-at-12.29.13-PM-1.mp4

    دوسری جانب، رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کھاہی شریف جمالی نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیمیں رات سے ہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ ان کے مطابق شک کی بنیاد پر چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ کچھ مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی جا چکی ہیں۔مقتول کے ورثاء اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-18-at-12.29.13-PM.mp4

    Related Posts

    عمرکوٹ: کنری میں بااثر افراد کا بیوہ اور اس کے اہلِ خانہ پر تشدد، پریس کانفرنس میں انصاف کی اپیل

    صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ اور ایم پی اے چودہری فیصل اکرام کا سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

    این اے 77 سیالکوٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی امیدوار سمیت چار نامزدگی کاغذات کی واپسی، مسلم لیگ ن کے راشد بشیر ورک کی بلامقابلہ کامیابی کا امکان روشن

    مقبول خبریں

    عمرکوٹ: کنری میں بااثر افراد کا بیوہ اور اس کے اہلِ خانہ پر تشدد، پریس کانفرنس میں انصاف کی اپیل

    صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ اور ایم پی اے چودہری فیصل اکرام کا سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

    این اے 77 سیالکوٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی امیدوار سمیت چار نامزدگی کاغذات کی واپسی، مسلم لیگ ن کے راشد بشیر ورک کی بلامقابلہ کامیابی کا امکان روشن

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا دورۂ پاکپتن؛ نئی عمارت کا افتتاح اور دربار حضرت بابا فریدؒ پر حاضری

    سانگھڑ: نوجوان استاد بابر علی ہنگورجو کے قتل کیخلاف دھرنا 18 گھنٹوں سے جاری، کھپرو میں بھی احتجاجی مظاہرے

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.