ملتان (رپورٹ: ملک جابر عباس)
پریس کلب گیلے وال کا ایک اہم اجلاس صدر ساجد ایوب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں بانی پریس کلب ایچ ایم، سرپرستِ اعلیٰ ملک شفیق آرائیں، جنرل سیکرٹری عمر فاروق سمیت پریس کلب کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دوران سال 2027 کے انتخابات کی تیاریوں، ممبرشپ اور ووٹر لسٹ کی ترتیب و نظرثانی، کور کمیٹی کی تشکیل، پریس کلب کے آئین پر نظرثانی اور ادارے کو مزید فعال و مؤثر بنانے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب کی ترقی، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی مشاورت، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پریس کلب کو ایک مؤثر اور فعال صحافتی پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام اراکین اپنا مشترکہ اور بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر جہانزیب طلعت، آصف ہاشمی، ملک غلام مصطفیٰ کاٹھیہ، رانا افضل نون، محمد عباس، شہزاد منیر، علی رضا، میاں شفیق سکھیرا، چوہدری تنویر میو، محمد شاہد سمیت لودھراں سے ملک مشتاق بھٹہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر پریس کلب کے انتظامی امور کو بہتر بنانے، جمہوری روایات کے فروغ اور صحافیوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

