پسرورمحمد اشفاق – بے نقاب نیوز،
سیالکوٹ پسرور روڈ پر بڈیانہ کے مقام پر کاہلوں رائس مل کے بالکل سامنے ایک افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں گنہ کا رہائشی تقریباً 40 سالہ نوجوان مجاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان موٹرسائیکل پر گنہ سے بڈیانہ کی طرف آ رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔
بے نقاب نیوز کے نمائندے محمد اشفاق نے موقع پر پہنچ کر معلومات اکٹھی کیں۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس کی وین اور تھانہ صدر بڈیانہ کے اہلکار، ایس ایچ او بڈیانہ عرفان ڈھلوں کی سربراہی میں موقع پر موجود ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او بڈیانہ عرفان ڈھلوں نے سوگوار لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس کی طرف سے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔



