پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپےکمی ہوئی ہے۔امریکا میں رواں ماہ شرح سود برقرار رکھے جانےکی عمومی توقعات ہیں، تاہم مہنگائی کے اعدادو شمار نے ایک تشویش پیدا کی تھی جس نے سونےکی عالمی قیمت کو 16 ڈالرگرا کر 4 ہزار 165 ڈالرکیا ہے۔
سونے کی قیمت میں عالمی گراوٹ کا اثر پاکستان میں بھی ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 1600 روپےکم ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت 1372 روپےکم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہوگئی ہے۔

