Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سانگھڑ: کھپرو کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان استاد ق ت ل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سانگھڑ (اشفاق سلہری)

    سانگھڑ کے قریب کھپرو میں تھانہ کھائی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور نوجوان استاد کو بیددردی سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ عمرکوٹ روڈ پر بھٹ بھائیٹی اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ نوجوان بابر علی ولد علی غلام ہنگورجو نے جب ڈاکوؤں کی اس حرکت پر مزاحمت کی تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھائی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال کھپرو منتقل کر دیا۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔مقامی حلقوں کے مطابق تھانہ کھائی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کے متعدد دلخراش واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔شہری حلقوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ:نوجوان استاد بابر علی ہنگورجو کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔علاقے میں پولیس گشت کو مؤثر اور باقاعدہ بنایا جائے۔عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے مبینہ مقابلوں اور دیگر دعوؤں کے باوجود اگر عام شہری اور پڑھے لکھے لوگ بھی اس طرح محفوظ نہیں ہیں تو محکمہ پولیس کو اپنی حکمتِ عملی اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کا از سر نو مؤثر جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام نے اعلیٰ ترین پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ تھانہ کھائی کی حدود میں امن و ہان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے لرزہ خیز واقعات کا سدباب ہو سکے۔

    Related Posts

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    مقبول خبریں

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.