تلمبہ (رانا فیصل سے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عارف آباد تلمبہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر پیر حیدر زمان قریشی سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے ان کے والد مرحوم، سابق ایم پی اے پیر عارف زمان قریشی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔


