Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمرکوٹ برائیٹ فیوچر پبلک اسکول میں شاندار تقریب: آن لائن نیشنل امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلبا اور اساتذہ میں شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

     عمرکوٹ برائیٹ فیوچر پبلک اسکول میں نیشنل آن لائن سسٹم کے تحت نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خاص نامور سماجی شخصیت، اسپورٹس مین وومن اور رحمدانی کرکٹ اکیڈمی (رجسٹرڈ حکومتِ سندھ) عمرکوٹ کی صدر جمیلا کھوسہ تھیں۔تقریب میں نیشنل آن لائن امتحانات میں شاندار پوزیشنز حاصل کرنے والے طالبات اور طلبہ میں گولڈ میڈلز، برونز میڈلز، اسناد (سرٹیفیکیٹس)، کیش انعامات اور اساتذہ میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔پوزیشن حاصل کرنے والے نمایاں طلبہ و طالبات میں دانی دلپ (پہلی پوزیشن)، رتی ویک، عجل محمد، زین، محمد الیان، مہاویر، مکیش کمار، مہاجبین، ناصر علی، توبہ علی، چینا دیوی، غلام مجتبیٰ اور دیگر شامل ہیں جنہیں ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خاص جمیلا کھوسہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن نیشنل امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنا عمرکوٹ کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے سندھ کے نامور ماہرِ تعلیم اور ریجنل ڈائریکٹر برائیٹ فیوچر پبلک اسکول محمد بخش کھوسہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی محنت کے ساتھ عمرکوٹ کے بچوں کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے حقیقی تبدیلی اور تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والے اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا جن کی بدولت عمرکوٹ کے طلبہ نے ملک بھر میں اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ عمرکوٹ تعلیمی حوالے سے سندھ بھر میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر برائیٹ فیوچر پبلک اسکول محمد بخش کھوسہ نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔ اس خوشی کے موقع پر مہمانِ خاص جمیلا کھوسہ نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا، ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور شرکاء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

    Related Posts

    سیپکو ملازمین کی برطرفی کا معاملہ: ہائیڈرو لیبر یونین اور سی ای او سیپکو کے درمیان مثبت مذاکرات، ملازمین کی جلد بحالی کی امید

    خوشاب: ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پروگرام کے تحت کسانوں میں ترقیاتی گرانٹس کے پے آرڈرز تقسیم

    ملک محمد شاہد اقبال دھروئی کو ایس ڈی او پیرا میانوالی تعینات کر دیا گیا

    مقبول خبریں

    سنٹرل پارک کے قریب نایاب الوؤں کا مسکن، نیویارکرز ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب

    یوکرین کے ڈرون آپریشنز اور اسٹار شیلڈ سیٹلائٹ تک رسائی محدود،انٹیلی جنس فراہمی بھی بند، حکم وائٹ ہاؤس سے آیا، امریکی حکام

    لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

    "وہ کون ہے”?اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنیوالے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنرشپ نہ ملنے پر ناراض ہیں، محسن نقوی

    سونا چاندی پھر اوپر

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.