کراچی میں پراسرار اموات کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شہر کے ایک بند فلیٹ سے دو معصوم بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کراچی: بند فلیٹ سے دو معصوم بچیوں اور خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی

