معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اگرچہ اداکارہ کی جانب سے بذاتِ خود بچے کی پیدائش کا فی الحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا کے ذریعے جوڑے کے ہاں بیٹے کی آمد سے متعلق خبر شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پیغام میں شوہر کے دوست نے مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ "میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی ولادت، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

