افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے خلاف مسلح کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول سے متعلق طالبان کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔طالبان مخالف مسلح تنظیم ‘افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ’ کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع ڈنڈ میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عزت اللہ ہلاک ہو گیا، جبکہ ضلع ارغنداب میں ٹارگٹڈ کارروائی کے نتیجے میں طالبان انٹیلی جنس کا ایک اہلکار مارا گیا۔ترجمان کے مطابق صوبہ ہلمند میں بھی جیل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس میں طالبان کا ایک اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی، کمانڈر سمیت کئی اہلکار ہلاک

