امرتسر:بھارت کے شہر امرتسر میں ہفتے کے روز معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو پر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ پولیس نے اس معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
Punjabi influencer and makeup artist shot dead in Amritsar.
What happened to punjab ….influencer , singers ko khule aam goli mari ja rhi .
Esa hi Sidhu Mosse Wala ke sath hua tha https://t.co/sH7uRq0WUH
— Harshita Saini (@robust_girl) October 3, 2026
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد میڈ سندھو سڑک پر زخمی حالت میں پائے گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں انہیں خون میں لت پت زمین پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کچھ لوگ ان کے اردگرد موجود ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ بعض سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گئے، تاہم حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔

