میاں چنوں (بیورو رپورٹ)
میاں چنوں میں فیضان مدینہ کے قریب سڑک پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 22 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نوجوان کی گردن پر تیز دھار آلے سے شدید وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ سلمان ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے جو بلال کالونی کا رہائشی تھا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔


