لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھانا ہے تو ملک میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔
پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ حکومتیں بدلتی رہیں مگر قومی وژن اور عوامی فلاح کی پالیسیاں نہیں بدلنی چاہئیں۔
پاکستان کی ترقی کسی ایک صوبے، حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج کی… pic.twitter.com/peBvgotoJV— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 2, 2026
لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن قومی وژن اور عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔پاکستان کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
عظمیٰ بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کسی ایک صوبے، کسی مخصوص حکومت یا کسی ایک سیاسی جماعت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج کی کوئی بھی مثبت پالیسی کل محض سیاسی تبدیلی کی نذر ہو جائے تو ملک کبھی بھی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کو وقتی سیاسی ایجنڈوں اور ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ ایک مستقل قومی وژن اور تسلسل کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش معاشی و انتظامی چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نکالا جا سکے۔

