لاہور: طویل انتظار کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، اور اس حوالے سے مجوزہ انتخابی شیڈول سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں انتخابی عمل کا آغاز اکتوبر کے آخر سے ہو گا۔
مجوزہ انتخابی شیڈول کی اہم تاریخیں:
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخیں: 27 سے 30 اکتوبر تک
کاغذات کی جانچ پڑتال (Scrutiny): 2 سے 5 نومبر تک
امیدواروں کی حتمی فہرست کی آویزاں: 19 نومبر
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ: 20 نومبر
پولنگ کا دن: 14 دسمبر
مجوزہ شیڈول سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے، جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اور ممکنہ امیدوار اب الیکشن کی اس حتمی ٹائم لائن کے مطابق اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں جت گئے ہیں۔
"پنجاب میں بلدیاتی دنگل کی تاریخ آگئی” : شیڈول کا مسودہ چیف سیکریٹری کو ارسال

