-
سالانہ سپورٹس میلے میں ملک محمد ارسلان شانی جوڑا اور ملک وجاہت علی جوڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے علاقے ٹھٹھی کالک بھن جوڑا کلاں میں سالانہ سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں لمبی کھیڈ (پڑ کوڈی) کے شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔
اس سپورٹس میلے میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک محمد عمران جوڑا اور ملک محمد رمضان جوڑا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایونٹ انتظامیہ کی طرف سے آمد پر مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ میلے میں ضلع خوشاب اور ضلع سرگودھا سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ایونٹ کی رونق کو دوبالا کیا۔
اس روایتی میلے کا اہتمام معروف شخصیت زوار ملک ظفر حیات جوڑا اور ملک محمد عباس شیر جوڑا نے کیا، جبکہ انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ملک غلام عباس دلیال نے سنبھالی۔ مقابلوں میں منصفانہ فیصلوں کے لیے ملک اظہر عباس جوڑا اور ملک فلک شیر جوڑا نے اہم کردار ادا کیا۔
سپورٹس میلے کے دوران کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد و تحسین وصول کی۔ لمبی کھیڈ میں ملک محمد ارسلان شانی جوڑا اور ملک وجاہت علی جوڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

