Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انوکھا غبن: کروڑوں روپے کی کوکین غائب، ثبوت کے نام پر ڈبے میں "آٹا” نکل آیا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سووا: بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک فجی کی عدالت میں کرپشن اور غفلت کا ایک ایسا عجیب و غریب اور دنگ کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے کہ قانون کے رکھوالے بھی دنگ رہ گئے۔ عدالت میں بطور ثبوت محفوظ رکھی گئی کروڑوں روپے کی 40 کلو گرام کوکین جادوئی طریقے سے غائب ہو گئی اور اس کی جگہ سستا آٹا برآمد ہوا!
    امریکی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، سووا ہائی کورٹ کے محفوظ خانے (والٹ) میں ایک بڑے منشیات کیس کے ثبوت کے طور پر 40 کلو گرام کوکین رکھی گئی تھی۔ تاہم 15 ستمبر کو جب عدالتی عملے نے معائنہ کیا تو کوکین کے 39 پیکٹوں میں سے 7 سرے سے غائب پائے گئے۔
    جب پولیس نے جانچ کی تو اصل کوکین کا نام و نشان تک نہ ملا!
    مقدمے کی تفتیش اور فرانزک ٹیسٹ کے دوران جب باقی ماندہ پیکٹوں کی جانچ کی گئی تو جو حقیقت سامنے آئی اس نے سب کے ہوش اڑا دیے۔ پیکٹوں میں کوکین کے بجائے صرف آٹا بھرا ہوا پایا گیا، جس سے یہ انکشاف ہوا کہ عدالت کے اندر سے اصل مال پہلے ہی صفایا کر کے اس کی جگہ باورچی خانے کی جنس رکھ دی گئی تھی۔
    واضح رہے کہ یہ کوکین سال 2019 میں فجی اور کینیڈین شہری ’جوشوا رحمان‘ کے خلاف منشیات کے ایک بڑے مقدمے میں ضبط کی گئی تھی، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ فجی ڈالر یعنی بنتی ہے اور جو پاکستانی روپے میں اربوں اور امریکی ڈالر میں تقریباً ایک کروڑ 33 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ یہ مہنگا ترین منشیات کا ذخیرہ اپیلوں کی کارروائی کے دوران سووا ہائی کورٹ کے اندر حفاظت سے رکھا گیا تھا۔
    فجی کے پولیس کمشنر روسیئٹے تودراوو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوکین مارچ 2021 میں عدالت کے محفوظ خانے میں جمع کرائی گئی تھی، لیکن یہ بات تاحال ایک راز بنی ہوئی ہے کہ اصل کوکین اڑا کر اس کی جگہ آٹا بھرنے کا یہ کارنامہ کب اور کس نے انجام دیا۔
    پولیس نے عدالتی محکمے سے وابستہ 6 ایسے اہم افراد کی نشاندہی کی ہے جن کے پاس اس محفوظ خانے تک براہِ راست رسائی حاصل تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک مشتبہ شخص اس وقت ملک سے بھی فرار ہو چکا ہے۔ اس سنسنی خیز غبن کے بعد حکام نے عدالت میں رکھے گئے دیگر تمام مقدمات کے شواہد اور ضبط شدہ نقدی کی بھی دوبارہ چھان بین شروع کر دی ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ کہیں باقی ثبوت بھی "آٹے” کی طرح تبدیل نو نہیں کر دئیے گئے ،

    Related Posts

    نیشنز لیگ: فلسطین کے حق میں احتجاج، آئرلینڈ اور آسٹریا کا میچ دو بار روکنا پڑا

    پاکستان کی مدینہ میں شہری بجلی کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی ’شدید مذمت‘ اور حملوں کے غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ

    اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    مقبول خبریں

    نیشنز لیگ: فلسطین کے حق میں احتجاج، آئرلینڈ اور آسٹریا کا میچ دو بار روکنا پڑا

    پاکستان کی مدینہ میں شہری بجلی کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی ’شدید مذمت‘ اور حملوں کے غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ

    انوکھا غبن: کروڑوں روپے کی کوکین غائب، ثبوت کے نام پر ڈبے میں "آٹا” نکل آیا!

    اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    ’دریشیم: دی کنکلوژن‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی:سالگاؤںکر کے راز کا آخری اور سنسنی خیز باب پردۂ سیمیں پر آ گیا!

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.