یوئیفا نیشنز لیگ (UEFA Nations League) میں آئرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان ڈبلن کے ‘اویوا اسٹیڈیم’ (Aviva Stadium) میں کھیلے گئے میچ کے دوران فلسطین کے حق میں شائقین کے شدید احتجاج کے باعث کھیل کو دو مرتبہ روکنا پڑا۔
-
میچ کے 20 ویں منٹ میں اسٹیڈیم میں موجود مظاہرین نے فلسطین کے پرچم والے نشانات سے مزین ٹینس گیندیں میدان کے اندر پھینک دیں۔ سیکورٹی عملے کی جانب سے گیندیں سمیٹنے اور گراؤنڈ صاف کرنے کے باعث کھیل کو پہلی بار وقفہ دینا پڑا۔
-
میچ کے 36 ویں منٹ میں ایک مظاہرین فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے سیکیورٹی حصار توڑ کر براہِ راست پچ پر داخل ہو گیا، جسے سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کر کے باہر نکالا۔
میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کے باہر "اسٹاپ دی گیم” (Stop the Game) مہم کے تحت آئرش شہریوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں جاری مظالم کے پیش نظر آئرش فٹبال ایسوسی ایشن (FAI) اسرائیل کے خلاف آئندہ نیشنز لیگ کے میچز کا مکمل بائیکاٹ کرے۔

