-
مٹیاری (عامر علی انڑ)
-
-
سی آئی اے پولیس مٹیاری نے نیو سعید آباد تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کے دو فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1200 عدد زیڈ-21 (Z-21) گٹکا برآمد کر لیا، جبکہ اے (A) کیٹیگری کا ایک منشیات فروش موقع سے 700 گٹکے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے مٹیاری محمد رحیم چانڈیو کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے نور دین ملاح نے اپنی ٹیم کے ساتھ نیو سعید آباد کی حدود میں لنک روڈ امین لاکھوں-راہو جام موری کے قریب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں سائیں داد ولد خیر محمد راہو اور محمد اشرف ولد ریاض احمد راہو کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1200 زیڈ-21 گٹکے برآمد ہوئے، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اور اے-کیٹیگری کا عادی منشیات فروش نوید ولد مرید راہو موقع پر 700 گٹکے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
مٹیاری: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 2 گٹکا فروش گرفتار، 1900 گٹکے برآمد


