Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں پہلی بار سٹروک سینٹرز کا قیام، 336 افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں، عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کینسر کے موذی مرض کے علاج کے ساتھ ساتھ فالج (سٹروک) کے مریضوں کے بروقت علاج کے لیے تاریخی اور فیصلہ کن اقدامات کر رہی ہیں، جن کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں قیمتی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔
    لاہور میں پریس کانفرنس اور جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبے بھر میں باقاعدہ سٹروک سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت اور مؤثر اقدامات کی بدولت اب تک فالج کے شکار 336 مریضوں کی زندگیاں کامیابی سے بچائی گئی ہیں۔
    عظمیٰ بخاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں اس وقت 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل طور پر فنکشنل ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ نے مزید 17 سٹروک سینٹرز کو رواں سال دسمبر تک فعال کرنے کی سخت ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سٹروک سینٹرز میں فالج کے ہنگامی علاج کے لیے قیمتی ترین ‘ٹی این کے’ (TNK) انجیکشن وافر مقدار میں دستیاب ہیں، جہاں کل ملا کر 710 انجیکشنز موجود ہیں۔
    صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد اب فالج کے کسی بھی متاثرہ مریض کو علاج کی غرض سے بڑے شہروں کا مہنگا رخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ مریم نواز حکومت پنجاب کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب دوسرے صوبوں سے بھی لوگ علاج کروانے کے لیے پنجاب کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے فخر سے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو نہ صرف مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ تمام طبی ٹیسٹ بھی بالکل مفت کیے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    ہندوستان میں 1.9 لاکھ کینسر کے کیسز انفیکشن والے، لینسیٹ کی اسٹڈی میں انکشاف

    ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

    فیفا آسیان کپ: آخری منٹوں میں پاکستان کا دھماکے دار کھیل، میچ ڈرا

    مقبول خبریں

    ہندوستان میں 1.9 لاکھ کینسر کے کیسز انفیکشن والے، لینسیٹ کی اسٹڈی میں انکشاف

    ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

    فیفا آسیان کپ: آخری منٹوں میں پاکستان کا دھماکے دار کھیل، میچ ڈرا

    پنجاب میں پولیسنگ کا نیا دور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے جدید سہولتوں سے مزین 33 موبائل پولیس اسٹیشنزکا آغاز کر دیا

    یوئیفا چیمپئنز لیگ: بایرن میونخ نے بودو گلیمٹ کو 0-5 سے ہرا دیا

    بلاگ

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.