Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں پولیسنگ کا نیا دور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے جدید سہولتوں سے مزین 33 موبائل پولیس اسٹیشنزکا آغاز کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں عوام کی دہلیز پر پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ "موبائل پولیس اسٹیشنز” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایسی 33 موبائل وینز پنجاب کے مختلف اضلاع میں فعال کر دی گئی ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/mns-3.mp4

    افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن وین کا خود معائنہ کیا، اس کی ورکنگ کا مشاہدہ کیا اور عملے سے بات چیت کرتے ہوئے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہوم احمد جاوید قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان وینز کا بنیادی مقصد عوام کو عزت و وقار کے ساتھ پولیسنگ کی سہولیات براہ راست ان کے گھروں کے قریب فراہم کرنا ہے۔
    خواتین کے لیے مخصوص وینز: کل 33 میں سے 6 موبائل پولیس اسٹیشنز بالخصوص خواتین کے امور اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد، ہراساں کرنے یا بدسلوکی جیسے حساس معاملات سے نمٹنے کے لیے خصوصی لیڈی اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔
    ہر موبائل وین میں ایک سب انسپکٹر (انچارج)، فیلڈ سپروائزر، سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ (آئی ٹی آپریشنز کے لیے)، میل کانسٹیبل اور ایک فی لیڈی کانسٹیبل پر مشتمل ٹیم فرائض انجام دے گی۔
    14 : ہر وین پر شہریوں کو چودہ اقسام کی خدمات میسر ہوں گی جن میں درج ذیل شامل ہیں:
    آن لائن ایف آئی آر کا اندراج اور اس کی ای ٹیگنگ (SIP ایس او پیز کے تحت)۔
    قومی شناختی کارڈ، چیک بکس اور دیگر دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹس کا اجراء۔
    کرایہ داروں اور گھریلو و دکان کے ملازمین کی رجسٹریشن۔
    کریمنل ریکارڈ چیکنگ اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق۔
    لرنر ڈرائیونگ لائسنس، تجدید، ڈپلیکیٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی تیاری کی سہولت۔
    حکام کے مطابق یہ موبائل پولیس وینز شیڈول کے تحت بالخصوص یونیورسٹیوں، گرلز کالجز اور دور دراز کے علاقوں کا دورہ کریں گی، جبکہ ’15’ پر موصول ہونے والی کالز کے ڈیٹا کی بنیاد پر بھی انہیں ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ وینز کی آمد کے حوالے سے شہریوں کو پہلے ہی سوشل میڈیا، دیگر چینلز اور مقامی مساجد میں اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان موبائل پولیس اسٹیشنز کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین موجود فاصلوں کو کم کرنا ہے، جس سے دور دراز علاقوں کے شہریوں کے قیمتی وقت اور سفری اخراجات کی بڑی بچت ہوگی۔

    Related Posts

    مٹیاری: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 2 گٹکا فروش گرفتار، 1900 گٹکے برآمد

    ہندوستان میں 1.9 لاکھ کینسر کے کیسز انفیکشن والے، لینسیٹ کی اسٹڈی میں انکشاف

    ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

    مقبول خبریں

    ہندوستان میں 1.9 لاکھ کینسر کے کیسز انفیکشن والے، لینسیٹ کی اسٹڈی میں انکشاف

    ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

    فیفا آسیان کپ: آخری منٹوں میں پاکستان کا دھماکے دار کھیل، میچ ڈرا

    پنجاب میں پولیسنگ کا نیا دور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے جدید سہولتوں سے مزین 33 موبائل پولیس اسٹیشنزکا آغاز کر دیا

    یوئیفا چیمپئنز لیگ: بایرن میونخ نے بودو گلیمٹ کو 0-5 سے ہرا دیا

    بلاگ

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.