Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان کے عوام کو اپنے مستقبل کے انتخاب کا حق دینا ہوگا، عطااللہ تارڑ،وفاقی وزیر اطلاعات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان عوام اور وہاں قائم عبوری حکومت کے درمیان ایک بڑا خلا موجود ہے اور اتفاقِ رائے پیدا کر کے عوام کو اپنے مستقبل کے انتخاب کا حق دینا ہو گا۔
    اسلام آباد میں ’افغانستان کی صورتحال اور امن کی جانب پیش رفت‘ کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے متعدد اعلیٰ سطحی وفود افغانستان بھیجے اور اس حوالے سے استنبول اور دوحہ میں بھی مذاکرات ہوئے۔
    انھوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ سوچ سے نکل کر ایک ذمہ دار ریاست کا طرزِ فکر اپنانا ہو گا کیونکہ افغانستان کو درپیش بیشتر مسائل عسکریت پسندانہ ذہنیت کا نتیجہ ہیں۔

    پاکستان امن، مذاکرات اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے متعدد اعلیٰ سطحی وفود افغانستان بھیجے۔

    ~ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا افغانستان کی صورتحال اور امن کی جانب پیش رفت کے موضوع پر خطاب pic.twitter.com/rbun8AMYcV

    — Attaullah Tarar (Office) (@AttaTararoffice) September 29, 2026


    عطا اللہ تارڑ کے مطابق افغانستان میں شدت پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے ارکان کی محفوظ پناہ گاہیں تشویش کا باعث ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ افغانستان میں تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ان کے بقول افغانستان میں امن سے وسطی ایشیا سے پاکستان تک تجارتی راستے کھولنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ وسطی ایشیائی ریاستیں افغانستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تاہم افغان خواتین کی بڑی تعداد افرادی قوت میں شامل نہیں اور آبادی کے بعض طبقات کو معاشی ترقی میں حصہ لینے کے مواقع بھی میسر نہیں۔
    انھوں نے الزام عائد کیا کہ افغان عوام کے بعض طبقات کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق افغان عوام تعلیم، اجتماع، انجمن سازی اور معاشی آزادی سمیت بنیادی حقوق کے مستحق ہیں اور انھیں اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلوں میں آواز اور اختیار ملنا چاہیے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پُر امن بقائے باہمی کے لیے ’خود بھی جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو‘ کے اصول کو اپنانا ہو گا کیونکہ صرف امن ہی خوشحالی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

    Related Posts

    میرا موبائل فون تو واپس کردو، قومی کرکٹر محمد رضوان کا ncciaکو دوسرا خط

    ‘جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا’، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر سابقہ گرل فرینڈ کا کرارا ردعمل

    شہریوں پر پھر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    میرا موبائل فون تو واپس کردو، قومی کرکٹر محمد رضوان کا ncciaکو دوسرا خط

    افغانستان کے عوام کو اپنے مستقبل کے انتخاب کا حق دینا ہوگا، عطااللہ تارڑ،وفاقی وزیر اطلاعات

    ‘جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا’، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر سابقہ گرل فرینڈ کا کرارا ردعمل

    شہریوں پر پھر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش میں کرکٹ کا نیا دھماکہ، لانچ کیا دنیا کا پہلا ’آل فارمیٹ ٹورنامنٹ‘

    بلاگ

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.