Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے: چار حملہ آور ہلاک، 11 مزدور اغوا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ :بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور دکی میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ مسلح افراد 11 مزدوروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی اور امن فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔
    ذرائع کے مطابق امن فورس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں مسلح افراد نے رات گئے ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
    ذرائع کے مطابق حملہ آور کیمپ میں موجود 11 مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ مسلح افراد نے کیمپ میں موجود تعمیراتی کمپنی کی مشینری اور دیگر سامان کو بھی آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔
    دونوں واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقوں میں کارروائیاں اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

    Related Posts

    کوکین کوئین انمول عرف پنکی اور اسکے اکاؤنٹنٹ سمیر پر فردِ جرم عائد

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات

    سیالکوٹ: ستمبر کے مہینے میں قتل کی 6 سنگین وارداتیں، امن و امان کی صورتحال تشویشناک

    مقبول خبریں

    کوکین کوئین انمول عرف پنکی اور اسکے اکاؤنٹنٹ سمیر پر فردِ جرم عائد

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے: چار حملہ آور ہلاک، 11 مزدور اغوا

    سیالکوٹ: ستمبر کے مہینے میں قتل کی 6 سنگین وارداتیں، امن و امان کی صورتحال تشویشناک

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان

    بلاگ

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.