Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نشتر ہسپتال ملتان میں عملے کی غفلت، ڈرپ اور ہوا کو ترستا مریض بیڈ پر دم توڑ گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    • "ہماری سُنی نہ گئی، مریض فوت ہو گیا” — نشتر ہسپتال کے جونیئر عملے کے رویے کے خلاف لواحقین کا احتجاج

      • نشتر ہسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے وارڈز کے سرپرائز وزٹ کا مطالبہ

      • ملتان (یورو چیف مہر آصف)

        نشتر ہسپتال ملتان میں جونیئر ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور وارڈ کے عملے کی مبینہ عدم توجہی اور غفلت کے باعث ایک اور غریب لواحقین کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا، جس نے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

        تفصیلات کے مطابق محمد مدثر نامی شہری اپنے مریض کی تیمارداری کے لیے گزشتہ تین روز سے نشتر ہسپتال میں مقیم تھا۔ مدثر کے مطابق ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کا رویہ شائستہ اور تعاون پر مبنی تھا، تاہم جونیئر ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کا رویہ انتہائی غير مناسب رہا۔ مریض کو ایک معمولی ڈرِپ لگوانے کے لیے بھی عملے کی منّت سماجت کرنا پڑی، مگر بار بار ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔

        شدید گرمی اور وارڈ میں اے سی فعال نہ ہونے کی وجہ سے شہری کو اپنے مریض کے لیے ذاتی طور پر باہر سے پنکھا خرید کر لانا پڑا۔ تمام تر تگ و دو اور دربدر ہونے کے باوجود بروقت توجہ نہ ملنے سے مریض بالآخر اسی بیڈ پر دم توڑ گیا۔

        متاثرہ شہری کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وارڈ کا نرسنگ روم رات تقریباً 10 بجے اندر سے لاک کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے رات کے وقت ایمرجنسی کی صورت میں کوئی عملہ دستیاب نہیں ہوتا۔

        غمزدہ مدثر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دست بستہ اپیل کی ہے کہ وہ نشتر ہسپتال کے وارڈز کا اچانک معائنہ کریں اور مریضوں و ان کے لواحقین سے براہِ راست درپیش مسائل اور عملے کے رویے سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نائٹ ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری، اے سی کی عدم فراہمی اور جونیئر اسٹاف کی غفلت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    Related Posts

    شیخوپورہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں اے این ایف کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

    شہر کے مختلف علاقوں میں  تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

    چکوال: ریوڑی پروڈکشن یونٹس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 2 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ

    مقبول خبریں

    شیخوپورہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں اے این ایف کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

    اب بھی دلکش ،62 سالہ بریڈ پٹ کی فلم فیسٹیول ریڈ کارپیٹ پر گرل فرینڈ انیس کے ساتھ اینٹری

    خوشاب: سرگودھا روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

    لانگ مارچ موخر ؟ سہیل آفریدی آج اعلان کرینگے، بے نقاب کا اعزاز ، ایک روز پہلے خبر بریک کی

    آبنائے ہرمز کو فوری کھولاجائے، اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

    بلاگ

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.