خوشاب (خصوصی رپورٹ)
سرگودھا روڈ پر جہلم پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو صبح 09:41 بجے حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی 2 ایمبولینسز اور 1 ریسکیو موٹر بائیک پر مشتمل 9 اہلکاروں کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور دو خواتین شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار، ان کی 50 سالہ اہلیہ ناہید اختر اور 52 سالہ بادشاہی زوجہ احسان شامل ہیں، جن کا تعلق مٹھہ ٹوانہ سے ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے ضروری امدادی کارروائی کے بعد تینوں میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کیمپس منتقل کر دیا ہے۔


