سبیشئین Sebastián (اسپین):ہالی ووڈ کے سدا بہار سپر اسٹار اور دنیا کے سب سے پرکشش اداکاروں میں شمار ہونے والے بریڈ پٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کے حسن اور سحر انگیز شخصیت پر وقت کا کوئی اثر نہیں ۔
اسپین میں جاری معروف سان س Sebastián فلم فیسٹیول کے دوران ریڈ کارپیٹ پر اس وقت ایک یادگار اور رومانوی منظر دیکھنے میں آیا جب 62 سالہ اداکار نے اپنی گرل فرینڈ انیس ڈی ریمون (Inés de Ramón) کے ساتھ دھماکے دار انٹری دی۔
بریڈ پٹ اپنی نئی آنے والی انتہائی سنسنی خیز اور جذباتی فلم ’ہارٹ آف دی بیسٹ‘ (Heart of the Beast) کے پریمیئر کے لیے اس فیسٹیول میں شریک تھے۔ فوٹو شوٹ کے دوران جب وہ ریڈ کارپیٹ پر موجود تھے، تو انہوں نے انتہائی محبت انداز میں خود کیمرے کے سامنے اکیلے پوز کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈ انیس ڈی ریمون کو خاص طور پر اپنے پاس بلایا اور ان کے ساتھ خوبصورت تصاویر بنوائیں۔ دونوں کی یہ جوڑی وہاں موجود میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
تاہم، اس تمام تقریب کے دوران مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی زبان پر ایک ہی سوال تھا: "آخر یہ شخص 62 سال کی عمر میں بھی اتنا جوان اور ہینڈسم کیسے لگ سکتا ہے؟” بریڈ پٹ کی فٹنس اور لُکس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ کیوں آج بھی ہالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ کہلاتے ہیں۔ ان کی یہ فلم اور یہ رومانوی جوڑی اب پوری دنیا میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
اب بھی دلکش ،62 سالہ بریڈ پٹ کی فلم فیسٹیول ریڈ کارپیٹ پر گرل فرینڈ انیس کے ساتھ اینٹری

