Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے پر غور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو سلمان علی آغا کی جگہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹی20 ٹیم کا مستقل کپتان بنانے پر غور شروع کردیا۔

    ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو سلمان علی آغا کی جگہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے، پی سی بی 2028 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹی20 ٹیم کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے تحت ایسے کھلاڑیوں کا وسیع پول تیار کیا جائے گا جو مستقبل میں قومی ٹیم کا بنیادی حصہ بن سکیں۔

    صاحبزادہ فرحان کو پہلے ہی جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں کے لیے پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف شیڈول تین ٹی20 میچز کی ہوم سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن مختصر فارمیٹ میں فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، تاہم مستقل تقرری کا حتمی فیصلہ ایشین گیمز میں ان کی بیٹنگ اور قیادت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    پاکستان کی ایشین گیمز ٹی20 مہم کا آغاز 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل سے ہوگا جہاں فرحان کو نئی ذمہ داری میں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔

    دوسری جانب سلمان علی آغا کی حالیہ بین الاقوامی میچز میں کارکردگی پر بھی سوالات اٹھے ہیں جس کے باعث ٹی20 کپتانی کے معاملے پر نظرثانی کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    Related Posts

    سانگھڑ: ارشد کھورخانی قتل کیس میں بڑی پیش رفت، ڈی ایس پی اور سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار گرفتار

    ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی

    پہلاون ڈے،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے دی

    مقبول خبریں

    سانگھڑ: ارشد کھورخانی قتل کیس میں بڑی پیش رفت، ڈی ایس پی اور سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار گرفتار

    صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے پر غور

    ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی

    پہلاون ڈے،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے دی

    نجی میڈیکل سینٹر میں خاتون جاں بحق، غلط انجیکشن کا الزام، لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.