ڈی پی او چکوال نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی میرٹ پر حل کے احکامات جاری کیے گئے
ڈھڈیال (منور حسین سے)
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام کو فوری و معیاری انصاف کی فراہمی کے لیےڈی پی او چکوال نے تھانہ ڈھڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔
ڈی پی او چکوال نے شہریوں کے مسائل کو تفصيل سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان کے فوری، شفاف اور میرٹ پر حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ، فوری و شفاف انصاف کی فراہمی اور بہترین پولیسنگ سروسز چکوال پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او چکوال نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔



