کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سیکیورٹی فورسز کا کردار مثالی رہا، زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جائے، گورنر کے پی
پشاور (انور زیب خان)
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج افراد کی عیادت کی۔
اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے گورنر کو زخمیوں کی موجودہ حالت، علاج معالجے کے عمل اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے موقع پر سیکیورٹی فورسز نے مثالی اور بہادرانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو بلا تاخیر تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ انہوں نے تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔




