پشاور انورزیب خان۔۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی ہسپتال میں عیادت کی۔
دورے کے موقع پر آر پی او کوہاٹ عرفان طارق اور ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
عطا تارڑ نے زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم کی رہائش گاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ریاست شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
وفاقی وزیر نے پولیس فورس کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔




