Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    19 گھنٹوں تک ٹوائلٹ میں پھنسے بیمار معمر شوہر کو نہ نکالنے پر بیوی گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ورجینیا :امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں پولیس نے ایک خاتون کو اپنے شوہر کو مسلسل 19 گھنٹے تک بغير کھانے اور پانی کے حمام یعنی ٹوائلٹ میں چھوڑنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ اس طرح چھوڑنے کی بنا پر اس کے شوہر کی موت ہو گئی تھی۔
    پولیس نے اس خاتون پر مجرمانہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں اسے اس واقعے کی وجہ سے کئی سال کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
    عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈیمینشیا میں مبتلا 76 سالہ شوہر کو گزشتہ 21 اگست کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس واقعے کے دس دن بعد وہ انتقال کر گئے۔ خاتون کے خلاف دائر کردہ مجرمانہ شکایت کے مطابق ایک سپیچ تھراپسٹ نے اس شخص کو ٹوائلٹ پر موجود انتہائی خراب طبی حالت میں اور بے ہوشی کی حالت میں غیر فعال پایا۔
    یہ شخص 31 اگست کو سیپسس (خون میں زہر پھیلنے) اور ہارٹ فیلیر کے باعث فوت ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ٹوائلٹ پر پھنسے رہنے کے دوران پہنچنے والے زخم اس کی موت کی اہم وجہ تھے۔ ان کی 75 سالہ بیوی مارگریٹ لوئیز روگ نے مونوگیلیا کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کو بتایا کہ ان کے شوہر 20 اگست کی سہ پہر تقریباً 3 بجے مورگن ٹاؤن شہر کے اورچرڈ کراسنگ علاقے میں واقع اپنے گھر کے ٹوائلٹ میں گئے تھے۔
    پولیس نے شکایت میں بتایا کہ روگ نے اگلے 19 گھنٹوں تک اپنے شوہر کی مکمل نظر انداز کیے رکھا۔ ان کے شوہر میں پہلے سے الزائمر، ڈیمینشیا، اندھا پن اور دیگر متعدد طبی مسائل کی تشخیص ہو چکی تھی۔
    حکام نے روگ پر ایمرجنسی سروس "911” پر کال نہ کرنے یا کسی سے مدد نہ مانگنے کا الزام لگایا۔ نیز یہ بھی الزام ہے کہ روگ اپنے شوہر کو ٹوائلٹ کے اندر بغیر کسی دیکھ بھال کے بے ہوشی یا غیر فعال حالت میں چھوڑ کر سونے چلی گئیں۔
    مارگریٹ لوئیز روگ کو 15 ستمبر کو گرفتار کر کے نارتھ سینٹرل ریجنل جیل منتقل کر دیا گیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق روگ پر ایک معذور بالغ شخص کے ساتھ ایسی بدسلوکی یا لاپرواہی – یا شدید غفلت – کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید جسمانی چوٹ یا موت کا سنگین خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔
    روگ نے اپنے اوپر لگے الزامات میں صحت سے انکار کیا ہے۔ عدالت نے ضمانت کی رقم 75 ہزار ڈالر مقرر کی ہے جبکہ ان کے کیس کی ابتدائی سماعت 25 ستمبر کو ہونا طے پائی ہے۔

    Related Posts

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 23 دہشت گرد گرفتار، ساہیوال سے را کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا

    شکل مومناں۔۔۔ نمازی کے بہروپ میں مساجد کے باہر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا گرفتار

    مقبول خبریں

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 23 دہشت گرد گرفتار، ساہیوال سے را کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا

    19 گھنٹوں تک ٹوائلٹ میں پھنسے بیمار معمر شوہر کو نہ نکالنے پر بیوی گرفتار

    شکل مومناں۔۔۔ نمازی کے بہروپ میں مساجد کے باہر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا گرفتار

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    بلاگ

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.