لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں نمایاں کمی اور فضائی معیار کی بہتری کی تصدیق کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سرحد پار دیوالی کی آتش بازی سے آنے والی آلودگی کے شدید دباؤ کے باوجود پنجاب حکومت کے اداروں کی مسلسل محنت، موثر اسموگ کنٹرول آپریشنز، ہوا کی بہتر رفتار اور مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ کے باعث لاہور کا مجموعی AQI کم ہو کر 208 پر آ گیا ہے۔
انہوں نے مختلف علاقوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 9 بجے سے اب تک:
الحمدللہ! لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کم ہو کر 208 پر آ گیا ہے۔ سرحد پار دیوالی کی آتش بازی سے آنے والی آلودگی کے باوجود پنجاب حکومت کے اداروں کی مسلسل محنت،بہتر موسمی صورت حال کی بہتری, مؤثر اسموگ کنٹرول آپریشنز، بہتر ہوا کی رفتار اور مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ کے باعث فضائی معیار میں بہتری آ رہی ہے۔تمام متعلقہ ادارے مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں۔
اج صبح 9بجے سے اب تک سول سیکرٹریٹ کا AQI 614 سے کم ہو کر 155، بیدیاں 746 سے 172، اپر مال 621 سے 177، پنجاب یونیورسٹی 768 سے 181 اور علامہ اقبال ٹاؤن 1063 سے کم ہو کر 207 پر آ گیا ہے۔
عوام حکومتی انفورسمنٹ اداروں کے نمائندگان سے بھرپورتعاون کریں اورای پی اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پرعمل کریں
ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور آلودگی کے تمام ذرائع پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ صاف اور صحت مند فضا ہماری اولین ترجیح ہے۔— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 9, 2026
سول سیکرٹریٹ: AQI 614 سے کم ہو کر 155 پر آ گیا ہے۔
بیدیاں روڈ: 746 سے کم ہو کر 172 ہو گیا ہے۔
اپر مال: 621 سے کم ہو کر 177 ہو گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی: 768 سے کم ہو کر 181 ہو گیا ہے۔
علامہ اقبال ٹاؤن: 1063 سے نمایاں کمی کے ساتھ 207 پر آ گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی انفورسمنٹ اداروں کے نمائندگان سے بھرپور تعاون کریں اور اینوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔
انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ ماحولیاتی قوانین پر موثر عملدرآمد اور آلودگی پھیلانے والے تمام ذرائع پر قابو پانے کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں گی، کیونکہ شہریوں کے لیے صاف اور صحت مند فضا کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

