لاہور: لاہور کے علاقہ سی بی ڈی (سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ) میں تیز رفتاری اور خطرناک کار ڈرفٹنگ کرنے پر ٹریفک پولیس نے ایک خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر نور بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس لاہور کی رہائشی ٹک ٹاکر نور بٹ سی بی ڈی کی شاہراہ پر تیز رفتار اور خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعے سٹنٹ اور ڈرفٹنگ کر رہی تھیں۔ ٹریفک پولیس نے موقع پر اقدام کرتے ہوئے خاتون کو کلمہ چوک کے قریب سے حراست میں لیا۔
واقعے کا مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سڑکوں پر عام شہریوں اور دیگر گاڑیوں کے لیے خطرہ بننے والے ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور: سی بی ڈی میں خطرناک کار ڈرفٹنگ کرنے والی معروف ٹک ٹاکر گرفتار، مقدمہ درج


