لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اب امیر کو غریب پر اور طاقتور کو کمزور پر ظلم کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں ملے گی، حکومت جواب دے گی۔
اگر کوئی کسی غریب یا کمزور پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو اب جواب کے لیے بھی تیار رہے۔ کوئی بھی شخص، خواہ وہ کتنا ہی امیر، بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، اب کسی عام شہری کو دھمکا یا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وزیر اعلی کمزور اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔
اب امیر کو غریب پر اور طاقتور کو کمزور پر ظلم کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں ملے گی۔ حکومت جواب دے گی!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 9, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی کسی غریب یا کمزور پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو اب جواب کے لیے بھی تیار رہے، کوئی بھی شخص، خواہ وہ کتنا ہی امیر، بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، اب کسی عام شہری کو دھمکی یا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کمزور اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔

