میاں چنوں (رپورٹ: عاصم کمال)
میاں چنوں کے انڈرپاس پر ترقیاتی کام کی سست روی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے ایک شہری انتہائی بری طرح گر کر زخمی ہو گیا، جس کی المناک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔سست روی اور بارش کا پانی: شہریوں کے مطابق انڈرپاس پر جاری ترقیاتی کام طویل عرصے سے سست روی کا شکار ہے۔ بارش ہوتے ہی یہاں پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور راستے کی حالت زار کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت انتہائی دشوار اور حادثہ سبب بن چکی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ ان کی زندگیوں کو عذاب اور اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے۔میاں چنوں کے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈرپاس کے کام کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے، پانی کی نکاسی کے مناسب انتظامات کیے جائیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے ٹھیکیداروں/انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


