میاں چنوں (رپورٹ: عاصم کمال)
میاں چنوں کے نواحی علاقے مسلم ٹاؤن میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم چور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کا بجلی کا میٹر چوری کر کے فرار ہو گئے۔
-
مسلم ٹاؤن کے رہائشی شبیر کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر رات کی تاریکی میں چوری ہوا۔
-
صبح بیدار ہونے پر شہری کو میٹر غائب ہونے کا پتہ چلا، جس پر انہوں نے فوری طور پر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سٹی میاں چنوں میں تحریری درخواست جمع کروا دی ہے۔
متاثرہ شہری اور علاقہ مکینوں نے پولیس سے چوروں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


