سپریم کورٹ سے 17 برس قید کی سزا کی معطلی اور ضمانت پر اڈیالہ جیل رہا ہونے والے وکیلوں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام اور ایمان مزاری کی ایک ساتھی نے دونوں وکیلوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تاہم پولیس اہلکار نے اس مقدمے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کو ہی ’ریاست مخالف ٹویٹس‘ کے مقدمے میں ان دونوں کو دی جانے والی سزاؤں کو معطل کر کے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

