Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایشان کشن نے افغان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی ہم ان کے خلاف کھیلتے ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ وکٹیں لینے اور اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے کتنے بے تاب ہوتے ہیں۔‘‘

    ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے اور آج تیسرا ٹی-20 مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ اس مقابلہ سے قبل افغانستان نے ہندوستانی ٹیم کے لیے عشائیہ کا انعقاد کیا جس میں سبھی کھلاڑی نہایت خوشگوار ماحول میں اپنے تجربات سامنے رکھتے نظر آئے۔ افغانستان کرکٹ نے 16 ستمبر کی شب منعقد ہوئی اس محفل کو ’کوہِ ظفر‘ نام دیا تھا۔ اس محفل میں بی سی سی آئی کے اہم عہدیداران اور کئی ہندوستانی کھلاڑی موجود تھے۔

    اس محفل میں کئی مواقع ایسے آئے جب لوگ ہنسنے پر مجبور ہو گئے، لیکن ایک لمحہ ایسا تھا جس نے سبھی کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔ دراصل ایک سوال کا جواب دینے سے پہلے ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کہا، جس نے سبھی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی اور ہال میں قہقہہ گونج اٹھا۔ ایشان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ’’افغانستان کے کھلاڑیوں کے جوش و جنون میں آپ کو سب سے زیادہ کیا متاثر کرتا ہے؟‘‘ جواب میں انھوں نے مذاقیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’’فرسٹلی (سب سے پہلے) بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘۔ ایشان کی زبان سے بسم اللہ سنتے ہی ان کے قریب بیٹھے شریئس ایر اور ابھیشیک شرما کے ساتھ ساتھ افغان کھلاڑی بھی ہنسے بغیر نہیں رہ سکے۔

    یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کرکٹ میچ کے بعد انعامات تقسیم کی جانے والی تقریب میں جب بھی افغان کھلاڑیوں کا انٹرویو لیا جاتا ہے تو وہ ’فرسٹلی بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ یا ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کہتے ہیں، اور پھر اپنا جواب پیش کرتے ہیں۔ غالباً یہی بات ایشان کشن کے ذہن میں تھی، اس لیے جب ان سے افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے تجربات پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو افغان کھلاڑیوں کے ہی اسٹائل میں ابتدا انھوں نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ سے کی۔ بعد ازاں انھوں نے افغان کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’افغانستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے، کیونکہ ہم میں سے بہت سے کھلاڑی آئی پی ایل میں بھی ان کے ساتھ کھیل چکے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کتنے شاندار انسان ہیں۔ ان سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔‘‘

    ایشان کشن نے افغان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’خاص طور سے میں نے ’ممبئی انڈینز‘ میں نبی بھائی (محمد نبی) کے ساتھ کھیلا ہے اور انہوں نے بیٹنگ سیشن کے دوران میری بہت مدد کی۔ وہ اکثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے بارے میں اپنی رائے دیتے تھے۔ خاص طور پر مختلف گیند بازوں کا سامنا کرتے وقت کس طرح کی حکمت عملی اختیار کی جائے، اس بارے میں وہ اہم باتیں بتاتے تھے۔‘‘ ایشان کشن نے یہ بھی کہا کہ ’’افغانستان کی ٹیم کی سب سے متاثر کن خوبیوں میں سے ایک ان کی جیت کی بھوک اور عزم ہے۔ جب بھی ہم ان کے خلاف کھیلتے ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ وکٹیں لینے اور اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے کتنے بے تاب ہوتے ہیں۔‘‘

    Related Posts

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.